• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 609142

    عنوان:

    مسجد کے پرانے پنکھوں کا مصرف

    سوال:

    ہماری مسجد میں پرانے فین نکال دیے گئے ہیں جو وقف شدہ تھے ۔نئے فین لگائے گئے ہیں۔کیا اس پرانے فین کو بیچ کر اس کی رقم کو مسجد کے کسی دوسری ضرورت میں لگایا جا سکتا ہے ؟ اگر نہ بیچا جائے تو اس کو کیا استعمال کر سکتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 609142

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:401-278/H-Mulhaqa=6/1443

     اگر وہ پرانے پنکھے استعمال کے قابل نہیں رہ گئے ہیں یا وہ اتنے زیادہ پرانے ہوچکے ہیں کہ اُنھیں مسجد میں استعمال کرنا مناسب نہیں ہے تو ایسی صورت میں اُنھیں فروخت کرکے اُن کا پیسہ مسجد کی ضروریات میں استعمال کیا جاسکتا ہے، اور اگر اُن پیسوں سے مسجد کے لیے کوئی ایسی چیز خرید لی جائے، جو زیادہ دنوں تک مسجد میں استعمال کی جاسکے تو یہ قابل ترجیح ہے، اور اگر وہ پرانے پنکھے استعمال کے قابل ہوں اور بہت زیادہ پرانے نہ ہوں تو اُنھیں مسجد ہی میں کہیں استعمال کرنے کی کوشش کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند