• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 608698

    عنوان:

    مسجد کے لاؤڈ اسپیکر میں دیگر اعلانات کرنے کا حکم

    سوال:

    ایک مسجد کی انتظامیہ نے چندہ کرکے ایک سسٹم خریدا، پھر جہاں اس پر اذان دی جاتی ہے ساتھ ہی اس پر گاؤں کے اعلانات بھی ہوتے ہیں، جیسے کوئی چیز گم ہوگئی، کوئی فوتگی ہوگئی یا کوئی پھیری والا آگیا تو اس کا اعلان ہوتا ہے، اور اس اعلان کے پیسے لیے جاتے ہیں جوکہ مسجد کے فنڈ میں ڈال دیے جاتے ہیں، پوچھنا یہ ہے کہ کیا ایسا کرنا انتظامیہ مسجد کے لیے جائز ہے؟

    جواب نمبر: 608698

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:298-210/D-Mulhaqa=6/1443

     صورت مسئولہ میں اگر اہل محلہ نے باہمی چندہ سے مسجد کا مائک خریدا ہے، اور اس لیے خریدا ہے کہ اس سے دوسرے اعلانات کیے جائیں تاکہ مسجد کے لیے کرایہ کی آمدنی حاصل ہوتی رہے، تو دوسرے اعلانات کی گنجائش ہے بشرطیکہ مائک، ہارن اور اعلان کرنے والا تینوں مسجد سے علیحدہ ہوں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند