• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 608397

    عنوان:

    کمیشن پر چندہ کرنا / کرانا؟

    سوال:

    بندہ کا دوست ایک مسجد کا امام ہے 'وہاں آبادی کم ہونے کی وجہ سے تنخواہ بہت معمولی ہے 'جس سے گزارہ مشکل ہوتا ہے ' ذمہ داران کا کہنا ہے کہ؛آپ کمیشن پر چندہ اکٹھا کر سکتے ہیں اب پوچھنا یہ ہے کہ؛کیااس طرح کمیشن پر چندہ کیا جا سکتا ہے ؟ جواب دیکر ممنون ومشکور ہوں۔

    جواب نمبر: 608397

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:234-140/D-Mulhaqa=5/1443

     کمیشن پر چندہ کرنا اورکرانا شرعاً جائز نہیں ہے ۔ (چند اہم عصری مسائل:۲۸۶/۱، مکتبہ دار العلوم دیوبند) پس صورت مسئولہ میں مسجد کے ذمہ داران کا آپ کے دوست سے کمیشن پر چندہ کرانا اور آپ کے دوست کے لیے کمیشن پر چندہ کرنا جائز نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند