عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 608243
نالے پر چھت ڈال کر مسجد بنانا؟
5 مرلہ ایک طرف اور5 مرلہ دوسری طرف مسجد کے لئے وقف ہے بیچ سے گندا نالا گذرتا ہے ، آیا اس نالے پر چھت ڈال کر مسجد بنا سکتے ہیں؟
جواب نمبر: 60824304-Jan-2022 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:609-486/L=5/1443
بالعموم ایسی جگہیں سرکاری ہوتی ہیں؛ اس لیے نالے پر چھت ڈالنے سے پہلے سرکار سے اجازت لے لی جائے اور اس کے بعد ہی اس حصہ کو مسجد میں شامل کیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ہماری مسجد کا ایک
ٹرسٹ ہے جس کے سب ٹرسٹی دوسرے علاقہ میں رہتے ہیں۔ مسجد کے روز مرہ کے کام کے لیے
علاقہ کے لوگوں نے ایک مسجد کمیٹی بنائی ہوئی ہے جو علاقہ کے لوگوں سے چندہ جمع
کرکے مسجد کا کام چلاتی ہے۔ مسجد میں نمازیوں کے اضافہ کی وجہ سے اس کی تعمیر و
توسیع کرنا ضروری ہوگیاتھا جس کے لیے مسجد کمیٹی نے اعلان کرکے مسجد کی تعمیر کے لیے
چندہ جمع کیا او راس کی رسید جاری کی۔ مسجد کی تعمیر کے وقت ٹرسٹ نے کمیٹی کو کام
سے روک دیا اور خود مسجد کی تعمیر شروع کرادی۔ مسجد کمیٹی نے جو رقم جمع کی ہے اس
کو کیا کریں، کیا اس کو واپس کردیں؟
ایک مسجد کی آمدنی سے دوسری مسجد کے اخراجات ادا کرسکتے ہیں یا نہیں؟
1843 مناظرکیا مدرسہ کی زمین مسجد اور پنچایت كے فنڈ میں استعمال كی جاسکتی ہے؟
2613 مناظرمدرسے کے نام وقف زمین میں مسجد بنانا؟
1978 مناظرہم
یہ سوال[ بینکاک مسجد اور تمل مسلم ایسوسی ایشن، تھائی لینڈ ]کی جانب سے لکھ رہے
ہیں۔اللہ کے فضل و کرم سے ہم نے بینکاک شہر کے قلب میں ایک پانچ منزلہ [بینکاک
مسجد] کی تعمیر کی ہے۔ اس مسجد کے گراؤنڈ، فرسٹ اور سیکنڈ فلور کو ہم پنج وقتہ
نماز کے لیے استعمال کرتے ہیں نیز اس حصہ کو ہم نے وقف بھی کردیا ہے۔ چوتھی اور
پانچویں منزل کو ہم بطور کمیونٹی ہال کے طور پر استعمال کرتے ہیں جس کو ہم افطار،
بیان،تقریر،تبادلہ خیال، دعوتی پروگرام، نیز انڈیا اور تھائی لینڈ سے تشریف لانے
والے منسٹروں اور سرکاری آفیسروں کو مبارک باد دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مرد
( مسلم اور غیر مسلم) چوتھی منزل پر بیٹھتے ہیں اور عورتیں تیسری منزل پر۔ پوری
عمار ت کے لیے دو علیحدہ داخلی راستے ہیں، ایک مردوں کے لیے اور دوسرا عورتوں کے
لیے۔ مسلم اورغیر مسلم دونوں کو مسجد (عبادت ہال) اور کمیونٹی ہال میں پہنچنے کے
لیے اسی راستہکو استعمال کرنا پڑتا ہے۔ ہمارے درمیان کچھ اختلافات ہیں کہ جس راستہ
کو مسلمان لوگ مسجد میں داخل ہونے کے لیے استعمال کرتے ہیں کیا غیر مسلم بھی اسی
راستہ کو استعمال کرسکتے ہیں؟لہذا ہم چاہتے ہیں کہ آپ کی معزز کمیٹی ہمارے شبہ کو
رفع کرنے کے لیے اور درج ذیل سوالات کے متعلق ہمارے خیالات میں اتفاق لانے کے لیے
ایک تحریری فتوی جاری کرے...
امام مسجد کا پیسہ استعمال کرلے تو کیا حکم ہے؟
1610 مناظر