• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 60807

    عنوان: مسلمانوں كے قبرستان میں عیسائی مردے کی تدفین

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا کسی عیسائی (مرد یا عورت) کی تدفین مسلمانوں کے قبرستان میں کی جا سکتی ھے ? یا مسلمانوں کے قبرستان میں ایک طرف اُن کو جگہ دے دی جائے جہاں عیسائی اپنے مردے کی تدفین کر سکیں کیا یہ ٹھیک ہے ? براہ کرم تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 60807

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 927-909/N=10/1436-U مسلمانوں کا موقوفہ قبرستان مسلم اموات کی تدفین کے لیے وقف ہوتا ہے، اس میں کسی عیسائی مرد یا عورت کی تدفین ہرگز جائز نہیں، نیز ایسے قبرستان کا کچھ بھی حصہ عیسائیوں کو عیسائی اموات کی تدفین کے لیے دینا بھی جائز نہیں، جو مسلمان ایسا کریں گے وہ عند اللہ سخت مجرم وگنہگار ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند