• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 607418

    عنوان:

    مسجد کے لیے زمین وقف کرنے کے بعد اس کو فروخت کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    اگر کوئی مسجد کے لئے زمین وقف کرے اور وہاں کوئی اور بھی مسجد کے لئے زمین وقف کرے پھر وہاں مسجد بھی بنائے تو کیا وہ پہلا شخص اپنی اس وقف شدہ زمین کو دوبارہ بیھج سکتا ہیں اور اس وقت وہ مجبور بھی ہیں؟

    جواب نمبر: 607418

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:414-291/L=4/1443

     وقف کردینے کے بعد موقوفہ چیز واقف کی ملک سے نکل کر اللہ کی ملک میں داخل ہوجاتی ہے ؛لہذا وقف تام اور لازم ہوجانے کے بعد وقف شدہ زمین کو بیچنا جائز نہیں بلکہ جس کام کے لیے زمین وقف کی گئی ہے اس کو اسی کام میں لانا ضروری ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند