• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 607336

    عنوان:

    قبرستان پر چھت ڈال کر جنازہ گاہ بنانا درست نہیں؟

    سوال:

    ہمارے گاؤں میں ایک قبرستان ہے جو 100سال سے زیادہ پرانے ہے ، محلہ والوں نے اس پر مٹی ڈال دی ہے محلہ والوں کا پلان ہے اس کے اوپر چھت ڈال کر جنازہ گاہ بنائیں گے ، کیا اسلام میں یہ جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 607336

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:100-78/D-Mulhaqa=4/1443

     قبرستان تدفین موتی کے لیے وقف ہوتا ہے ، لہٰذا اسی کام میں اس کو استعمال کرنا ضروری ہے، قبرستان پر چھت ڈال کر مستقل جنازہ گاہ بنانا درست نہیں ہے ۔ شرط الواقف کنص الشارع أی فی المفہوم والدلالة ووجوب العمل بہ۔ (رد المحتار: ۳۶۶/۴، دار الفکر، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند