• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 606641

    عنوان:

    مسجد کے غسل خانے محلے والے استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    سوال:

    مسجد کے غسل خانے محلے والے استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 606641

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 206-154/B=03/1443

     مسجد کے غسل خانے، پیشاب خانے اور پاخانے عامةً صرف مسجد میں آنے والے نمازیوں کے لئے بنائے جاتے ہیں، محلہ والوں کے لئے نہیں بنائے گئے ہیں، اس لئے محلہ والوں کو اپنے گھر میں نہانا چاہئے، مسجد کے غسل خانوں کا استعمال کرنا ان کے لئے درست نہیں۔ وضو اور غسل کا پانی صرف مصلیوں کے لئے وقف ہوتا ہے۔ اگر اہل محلہ استعمال کریں گے تو مصلیوں کے لئے وضو اور غسل اور استنجے کی تکلیف ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند