• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 606511

    عنوان:

    پہلے امام کا سامان دوسرے امام کے لیے استعمال کرنا کیسا ہے ؟

    سوال:

    ایک مسجد کے امام صاحب امامت کے فرائض کو انجام دے رہے تھے اس امام صاحب کو مقتدیوں نے کچھ پیسے انتظام کر کے ایک مشین دلائیں تاکہ اس کے ذریعے سے دوسرا کام بھی ہو اور امامت بھی کرتے رہے لیکن امام صاحب کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ اپنے گھر چلے گئے سوال یہ ہے کہ وہ جو مشین مسجد میں ہے اس کو بیچ کر دوسرے امام صاحب کو پیسے دے دے یا مسجد میں لگا دے تو اس کا استعمال کرنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 606511

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 165-121/B=02/1443

     جن مقتدیوں نے امام کے لیے مشین کا انتظام کیا ہے وہ لوگ اس مشین کو فروخت کرکے مسجد میں لگاسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند