عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 605933
کیا مسجد کی زمین رفاہ عام کے لیئے چھوڑ سکتے ہیں ؟
کیا مسجد کی زمین رفاء عام کے لیئے چھوڑ سکتے ہِیں؟
جواب نمبر: 60593325-Aug-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 13-4/SN=01/1443
نہیں، مسجد کی زمین کا استعمال ضروریات اور مصالح مسجد ہی میں کیا جانا ضروری ہے، دیگر مقاصد میں اس کا استعمال جائز نہیں ہے۔ لما صرّحوا بأنّ مراعاة غرض الواقفین واجبة۔ (درمختار مع ردالمحتار: 6/665، مطبوعہ: مکتبہ زکریا، دیوبند)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ہمارے علاقہ میں ایک مسجد غالباً 1975ء میں تعمیر کی گئی تھی اور وہ مسجد اس وقت کے نمازیوں کی ضرورت پوری کرتی تھی یہ کہ اب اس مسجد کی توسیع مقصود ہے۔ اس کی لمبائی میں اسکا موجودہ محراب جہاں واقع ہے وہاں سے چند فٹ آگے کی جانب آتا ہے جس طرح عام طور پر مساجد کی توسیع کے وقت یہ مسئلہ پیش آتا ہے۔ اب اس کے قریبی مکان کا مالک نئے محراب کے لیے تو خوشی سے رضائے الٰہی کی خاطر محراب کے لیے جگہ دینے کو تیار ہے، مگر اس کا تقاضا ہے کہ پرانے محراب کی جگہ کو وہ گھر میں شامل کرلے گا، کیا اب تک مسجد کا حصہ رہنے والا یہ محراب مسجد کی کمیٹی اس گھر والے کو دے سکتی ہے؟ شریعت مطہرہ کی روشنی میں تفصیل سے جواب دے کر ممنون فرماویں۔
1262 مناظرمفتی صاحب میں آپ سے جامع مسجد دہلی کے
بارے میں جاننا چاہتاہوں۔ ایک مرتبہ جب میں جامع مسجد دہلی گیا تو میں نے دیکھا کہ
مسجد میں جو جیسے چاہتا تھا کررہا تھا ۔مثلاً عورتیں مسجد کے اندر گھوم رہی ہیں
جہاں چاہا نماز پڑھ رہی ہیں۔ بچے مسجد میں کھیل رہے ہیں۔ آ پ کہہ سکتے ہیں کہ عجیب
سا ماحول تھا کیوں کہ میں پہلی بار اس مسجد میں گیا تھا تو میں یہ سب دیکھ کر حیران
تھا کیوں کہ میں نے پہلے ایسا کبھی نہیں دیکھا۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا عورتیں بھی
مسجد کے اندر داخل ہوسکتی ہیں؟ اگر کر سکتی ہیں تو کیا وہ نماز پڑھ سکتی ہیں؟ اگر
نماز نہیں پڑھ سکتی ہیں یا مسجد کے اندر ہی نہیں جاسکتی ہیں تو آپ جامع مسجد دہلی
کے حالات کے بارے میں وضاحت کردیں میرا نظریہ صاف کریں، آپ کی بہت مہربانی ہوگی۔
مسجد میں لپ جھپ والی لائٹ لگانا ؟
3398 مناظرمسجد میں طلبہ کا سونا / مسجد میں طلبہ کو تعلیم دینا
2775 مناظرکیا فرماتے ہیں علماء اگر سود کے روپئے سے کسی مدرسے میں عبادت خانہ بنایا جائے تو کیا اس میں نماز اور تعلیم و تدریس صحیح ہے؟ اصول شرع کی روشنی میں جلد از جلد جواب تحریر فرمائیں۔
امام مسجد کا مسجد کی چیزوں کو استعمال کرنا
2077 مناظر