• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 605815

    عنوان:

    مدرسے کی چیز مسجد میں دینا درست ہے یا نہیں؟

    سوال:

    کیا مدرسے کاپرانا سامان مسجد میں دیا جا سکتا ہے جیسے پنکھے وغیرہ مدلل جواب عنایت فرمائیں۔ مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 605815

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1075-688/SN=01/1443

     اگر وہ سامان کسی نے مدرسے میں عطیہ کیا تھا یا مدرسے کی رقم سے مدرسے ہی میں استعمال کے لیے خریدا گیا تھا تو اسے مسجد میں دینا جائز نہیں ہے، اگر مدرسے کو اس کی ضرورت نہیں ہے اور مسجد میں اس کی ضرورت ہے تو مسجد کمیٹی کے لوگ اسے قیمت ادا کرکے مسجد میں استعمال کے لیے لے سکتے ہیں۔

    ․․․․․․․․ لما صرّحوا أن غرض الواقفین واجبة۔ (درمختار مع ردالمحتار)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند