عنوان: مسجد کا مین دروازا
سوال: کیا مسجد کے میں درواے پر سنگ مرمر کے پتھر پر رنگین سورج مکھی اور کمل کے پھول کی اکرتی بنائی جا سکتی ہے ، جب کہ یہ دونوں پھول ہندووَں کا نشان مانا جاتاہے ، بات یہ ہے کہ مسجد نویزا شہر کی بڑی مسجد ہے ، اور مسجدین بھی یہاں کافی دور ہے اور کم ہے ، اور آسانی سے بنائی نہین جا سکتی، کیون کہ یہاں غیر مسلموں کی آبادی زیادہ ہے ، تو کیا اس سورت میں مسجد کے میں دروازے پر سورج مکھی اور کمل کا پھول بنانا جائز ہے یا نہیں، کیوں کہ اس سے آنے والے وقت میں کوئی پریشانی آنے کا اندیشہ ہو سکتا ہے ؟
جواب نمبر: 6053301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 975-975/M=10/1436-U
جب مذکورہ پھول (سورج مکھی اور کمل ) ہندووٴں کا نشان مانا جاتا ہے تو مسلمانوں کو اس کی نقل ہرگز نہ کرنی چاہیے اور مسجد کے دروازے پر سنگ مرمر پر ایسا پھول نہیں بنانا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند