عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 605329
۱- کیا مسجد کے فنڈ سے امام اور موجیں کو تخوا دینا جائز ہے ؟ میرے محلے مے کچھ لوگ کہتے ہیں کی سبھی جگہ مسجد کے فنڈ سے تنخوا دلاتا ہے اور کچھ لوگ اسکی مخالفت کرتے ہیں۔ چندہ مسجد کے اخراجات کے نام سے کیا جاتا ہے ۔ امام اور موازن کی تنخواہوں کا چندہ بھی کبھی ہوتا ہے کبھی نہیں ہوتا ۔جب نہیں ہوتا ہے تو مسجد ففنڈ سے دلاتا ہی ۔کیا یہ جائز ہی؟
۲- ہمارے یہاں جو امام صاحب ہے وہی جمع بھی پڑھاتے ہیں اور جمع کے دیں انہیں الگ سے پیسہ دیا جاتا ہے کیا یہ جائز ہے ؟
جواب نمبر: 605329
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1305-921/H=11/1442
(۱) ضروریاتِ مسجد میں امام و موٴذن تو اہم ضرورت میں داخل ہیں پس مسجد کے فنڈ سے ان کی تنخواہ دینا جائز ہے۔
(۲) جمعہ کے دن الگ سے پیسے دیتے ہیں اس میں بھی شرعاً کچھ حرج نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند