• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 604464

    عنوان:

    مسجد میں اے سی چلانا

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسلہ ذیل کے بارے میں مسئلہ یہ ہے کہ ہماری مسجد میں الحمد للہ بجلی میٹر لگا ہوا ہے وہ بجلی میٹر دو کلو واٹ ہے۔ اب ہم مسجد میں ایسی ِْAC لگانا چاھتے ہیں جس کے لے قانونی طور پر چار کلو واٹ میٹر ضروری ہے، تو معلوم یہ کرنا ہے کہ ہم AC ایسی دو کلو واٹ کے میٹر پر چلاسکتے ہیں جبکہ اس کا بل پورا اد کیا جائے گا؟

    جواب نمبر: 604464

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 945-684/D=11/1442

     بجلی کا بل پورا ادا کریں گے تو مکمل طور پر بجلی چوری کرنے کا گناہ تو نہ ہوگا لیکن خلاف ضابطہ AC چلانے کا گناہ ہوگا، پھر 2 کلو واٹ کی وجہ سے محکمہ کا جو مالی نقصان ہوگا وہ بھی ذمہ میں واجب رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند