• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 60387

    عنوان: مسجد میں غیر مسلم كا پیسہ لگانا

    سوال: کیا مسجد کے لیے غیر مسلم کا پیسہ استعمال کرنا جائز ہے؟اور استعمال کرسکتے ہیں تو کن چیزوں میں استعمال کرسکتے ہیں؟ اور سود خور کا پیسہ بھی مسجد کے لیے استعمال کرنا جائزہے کیا ؟اس کے بارے میں تفصیل سے جواب دیجئے ۔

    جواب نمبر: 60387

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1179-1192/L=9/1436-U (۱) غیر مسلم اگر نیک کام سمجھ کر مسجد کو رقم دے اور اس سے رقم لینے میں کسی قسم کا ندیشہ بھی نہ تو اس کا پیسہ مسجد کے لیے استعمال کرنے کی گنجائش ہوگی، اور مسجد کے کسی بھی کام میں اس کی رقم لگانے کی اجازت ہوگی۔ (۲) سود خور اگر سود کی رقم مسجد کو دے تو اس کا لینا اور مسجد میں ا ستعمال کرنا جائز نہ ہوگا؛ البتہ اگر حلال رقم مسجد کو دے تو استعمال کرنا درست ہوگا۔ رقم مخلوط ہونے کی صورت میں بھی احتراز کرنا بہتر ہوگا۔ قال في الشامي: أما لو أنفق في ذلک مالاً سببہ الحبیث والطیب فیکرہ لأن اللہ تعالی لا یقبل إلا الطیب فیکرہ تلویث بیتہ بما لا یقبلہ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند