• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 603728

    عنوان:

    ماضی میں کبھی، سڑک کا کوئی حصہ مسجد میں شامل کرلیا گیا گیا تھا‏، اب تعمیر نو میں كیا كرنا چاہیے؟

    سوال:

     ہمارے یہاں ایک پرانی مسجد ہے ،جسے ازسرے نوتعمیرکرنے کیلے توڑی گئی،پھرنقشہ دیکھنے سے پتا چلا کہ وہ مسجد سڑک کی جگہ پر تھی،تو اب اس جگہ پر مسجد تعمیر کرنا درست ہے ؟

    جواب نمبر: 603728

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:633-475/N=8/1442

     ماضی میں کبھی، سڑک کا کوئی حصہ مسجد میں شامل کرلیا گیا گیا تھا، اب جب مسجد کی تعمیر نو ہورہی ہے تو سڑک کا وہ حصہ خارج کردیا جائے، تعمیر میں نہ لیا جائے اور مسجد صرف اپنی اصل جگہ پر تعمیر کی جائے، اور اگر سرکار کا متعلقہ محکمہ سڑک کا وہ حصہ مسجد کے نام منظور کردے تو اُس حصے کو مسجد میں شامل کرنے میں کچھ مضائقہ نہ ہوگا، سرکار کی اجازت ومنظوری کے بعد وہ حصہ شرعاً وقانوناً مسجد کا ہوجائے گا۔

    مستفاد: (جعل شیٴ) أي: جعل الباني شیئاً (من الطریق مسجداً)لضیقہ ولم یضر بالمارین (جاز) لأنھما للمسلمین (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الوقف، ۶: ۵۷۴، ط: مکتبة زکریا دیوبند،۱۳: ۴۹۰، ۴۹۱، ت: الفرفور، ط: دمشق)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند