• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 603710

    عنوان:

    مسجد شرعی کا حکم کب سے لاگو ہوتا ہے

    سوال:

    ایک گاوں میں لوگ دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے ہیں اور دونوں نے الگ الگ مسجد کاسنگ بنیاد رکھدیا اور تعمیر شروع کر دی اب علماء کی محنت اور فہمائش کے بعد لوگ تو ایک ہی جگہ نماز پڑھنے پر راضی ہو گئے ہیں لیکن ہر گروپ کی ضد ہے کہ ہماری ہی مسجد باقی رہے کیونکہ گاوں کی کل آبادی پچیس گھروں پر مشتمل ہے دریافت طلب امر یہ ہے کہ کون سی مسجد باقی رہے اور کس کو کالعد قرار دیا جائے ، کیونکہ دونوں ہی زیرے تعمیر ہے ؟

    جواب نمبر: 603710

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:651-442/sd=8/1442

     کسی زمین میں جب ایک مرتبہ مسجد شرعی بن جاتی ہے، تو وہ تاقیامت مسجد رہتی ہے، پس صورت مسئولہ میں اگر دونوں مسجدوں کے لیے زمین وقف کردی گئی تھی اور مسجد کی تعمیر شروع ہوگئی تھی (جیساکہ سوال سے ظاہر ہوتا ہے) تواب دونوں ہی مسجدوں کو مسجد کی حیثیت سے باقی رکھنا ضروری ہے اور دونوں مسجدوں میں نماز باجماعت قائم کرنی چاہیے اور آپس میں مل جل کر رہنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند