• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 602746

    عنوان:

    مرد حضرات كا پردے كی رعایت كے ساتھ لڑكیوں كو پڑھانا؟

    سوال:

    مرد حضرات کا لاؤڈ سپیکر کے ذریعے بنات کو پڑھانا جس میں پردے کا مکمل رعایت کیا جائے جائز یا ناجائز؟

    جواب نمبر: 602746

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 533-374/SN=07/1442

     بنات کو پڑھانے کا انتظام خواتین معلمات کے ذریعے ہی ہونا چاہئے، خوف فتنہ نہ ہونے کی صورت میں مکمل پردہ کے ساتھ (یعنی درمیان میں دبیز حائل کے ساتھ) فی نفسہ پڑھانے کی گنجائش تو ہے؛ لیکن بہرحال خلافِ احتیاط ہے۔ تعلّم المرأة القرآن من المرأة أفضل من تعلّمہا من الأعمی الغیر المحرم۔ (کبیری، ص: 498، اشرفی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند