• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 602687

    عنوان:

    مسجد میں امام کا اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنا؟

    سوال:

    کسی بستی میں میں کوئی مسجد نہیں تھی پھر لوگوں نے ایک چھوٹی سی جگہ میں مسجد بنائی پھر بعد میں فراوانی ہوئی تو دوسری جگہ بڑی مسجد بنوائی اور اس میں جمعہ بھی ہونے لگی جو پہلی چھوٹی مسجد تھی وہ امام صاحب کے رہنے کے لیے خاص ہو گیا تو کیا اس چھوٹی مسجد میں امام صاحب اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ رہ سکتے ہیں اور اس چھوٹی مسجد کے اوپر کمرہ بنا کر کرایہ پر دے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 602687

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 562-463/B=07/1442

     جب چھوٹی مسجد کی نیت سے اور نماز پڑھنے کے لئے بنائی اور بنانے کے بعد اس میں نماز بھی پڑھی گئی تو وہ چھوٹی مسجد بھی شرعی مسجد ہوگئی، اور اس کا حکم بھی عام مسجدوں کی طرح ہوگا، یعنی اس کا ادب و احترام کرنا اور اسے آباد رکھنا یعنی نماز پڑھتے رہنا ضروری ہے اس میں امام صاحب کا اپنی اہلیہ اور بچوں سمیت رہنا قطعاً ناجائز ہے۔ امام صاحب کے لئے کوئی اور مکان کا انتظام کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند