• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 602290

    عنوان:

    مسجد کی نکلی ہوئی اینٹیں عید گاہ کی چہار دیواری میں لگانا

    سوال:

    گاؤں کی مسجد اور عید گاہ کی ایک ہی کمیٹی دیکھ بھال کرتی ہے مسجد کی از سر نو تعمیر ہو رہی ہے تو کیا نکلی ہوئی پرانی اینٹیں عید گاہ کی چہار دیواری میں لگا سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 602290

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:404-301/N=6/1442

     شریعت میں مسجد اور عیدگاہ دونوں الگ الگ وقف ہیں اگرچہ دونوں کی کمیٹی ایک ہو اور مسجد کی تعمیر نو پر مسجد سے نکلی ہوئی پرانی اینٹیں مسجد کی ہیں، وہ اگر مسجد کے کسی کام آسکتی ہوں تو مسجد ہی میں استعمال کی جائیں۔ اور اگر وہ مسجد کے کام کی نہ ہوں تو وہ عیدگاہ کے لیے مناسب قیمت پر فروخت کردی جائیں اور پیسہ مسجد کی تعمیری ضروریات میں خرچ کیا جائے، یوں ہی مفت مسجد کی اینٹیں عیدگاہ کی چہار دیواری میں نہیں لگاسکتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند