• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 601917

    عنوان:

    قبرستان كے درخت كا پھل بیچنا درست ہے یا نہیں؟

    سوال:

    مفتی صاحب، ایک مسئلہ معلوم کرنا ہے مسئلہ یہ کہ قبرستان میں پھل کا درخت لگاتے ہیں اور اس درخت میں پھل آنے کے بعد جو ذمہ دار ہیں اس پھل کوتوڑ کر ایک مسلمان بھائی کے پاس بیچ دیتے ہیں تو کیا قبرستان کا پھل مسلمان بھائی نے خرید کر کہاسکتے ہیں یا نہیں اس کا کیا مسئلہ ہیں مجھے سمجھا دیجئے ۔ مفتی صاحب بہت بہت مہربانی ہوگی ساتھ میں حوالہ بھی دیدیں ۔

    جواب نمبر: 601917

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 348-331/M=05/1442

     مذکورہ قبرستان موقوفہ ہے یا مملوکہ؟ اگر موقوفہ ہے تو اس میں ذمہ دار، درخت کس مقصد سے لگاتے ہیں؟ یعنی پھلوں کو بیچ کر قیمت قبرستان کے مصالح میں خرچ کرنے کے مقصد سے یا ذاتی طور پر آمدنی حاصل کرنے کی غرض سے؟ اور درخت قبروں کے بیچ میں لگاتے ہیں یا قبرستان کی خالی جگہوں میں کنارے پر؟ اور ذمہ دار نے درخت خود لگائے ہیں یا قبرستان میں پہلے سے موجود ہیں؟ تمام صورت حال کی وضاحت فرماکر استفتاء کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند