• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 601645

    عنوان:

    مسجد میں لپ جھپ والی لائٹ لگانا ؟

    سوال:

    مسجد میں خوبصورتی کے لئے لپ جھپ والی لائٹ لگانا جائز ہے یا نہیں؟ براہ کرم مسئلہ واضح فرمادیجیے۔

    جواب نمبر: 601645

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:395-300/L=5/1442

     مسجد میں اس طرح کی لائٹ لگانا مناسب نہیں بالخصوص جب کہ اس کی وجہ سے نمازیوں کی نماز کے خشوع وخضوع میں تشویش اور خلل کا باعث ہو۔

    بقي في المکروہات أشیاء أخر ذکرہا في المنیة ونور الإیضاح وغیرہا: منہا الصلاة بحضرة ما یشغل البال ویخل بالخشوع کزینة ولہو ولعب․ (الدر المختار وحاشة ابن عابدین (رد المحتار) ۱/۶۵۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند