• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 601293

    عنوان: كیا زمین كی خریداری كے لیے مختص كركے چندہ دینا درست ہے؟

    سوال:

    کوئی بھی مسجد یا مدرسہ کو چندہ یہ بول کر دیتا ہے کہ یہ پیسہ زمین کی خریداری ہی میں یا تعمیر ہی میں یا ایمبولینس کی خریدی سامنے رکھ کر پیسوں کی اصولی ہوئی تو کیا ان پیسوں کو اسی میں لگانا ضروری ہے یا ضروری نہیں؟

    جواب نمبر: 601293

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 366-257/B=04/1442

     جب مسجد یا مدرسہ کو چندہ دینے والے نے اس کا مصرف صراحت کے ساتھ متعین کردیا تو اہل مدرسہ اور اہل مسجد کو اس مصرف میں خرچ کرنا ضروری ہے۔ دوسرے کسی مصرف میں خرچ کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند