• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 60120

    عنوان: مسجد میں اعلان کرنا

    سوال: مسجد کے اندر کیا کسی بھی طرح کا اعلان کرنا صحیح ہے ؟جیسے مسجد میں آئے ہوئے امداد کے پیسے یا کسی کی بکری گم ہونا یا کسی دکان کا اعلان؟

    جواب نمبر: 60120

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 937-767/D=10/1436-U

    مسجد کے اندر مصلیوں کو باخبر کرنے کے لیے کسی بات کا ا علان کرسکتے ہیں مثلاً وضو خانہ میں گھڑی ملی ہے اس کا علان مسجد میں کرسکتے ہیں۔ آئے ہوئے امداد کے پیسے سے کیا مراد ہے؟ واضح کریں بکری کا گم ہونا دکان وغیرہ کا تعلق مسجد سے نہیں ہے، اس لیے مسجد کے اندر یا مسجد کے مائک سے اس کا اعلان کرنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند