• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 601141

    عنوان:

    قبرستان میں لائٹ لگانا

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ قبرستان میں لائٹ لگاسکتے ہیں یا نہیں؟بینواتؤجرو

    جواب نمبر: 601141

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:236-165/sn=4/1442

     تدفین کے لیے میت لے جانے نیز زیارت کرنے والوں کی سہولت کے مقصد سے بہ قدر ضرورت لائٹ لگانے کی گنجائش ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند