عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 600893
قبرستان میں مسجد بنانا
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قبرستان میں قبروں کے ارد گرد ستون لگا کر ان کے اوپر مسجد بنانے کا شرعا کیا حکم ہے ؟
جواب نمبر: 60089314-Nov-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 279-213/B=03/1442
اگر وہ قبرستان وقف ہے اور اس میں مُردوں کا دفن متروک ہو چکا ہے یعنی وہ بیکار ہو چکا ہے تو اس میں مسجد بناسکتے ہیں یعنی ادنیٰ وقف کو اعلیٰ وقف سے تبدیل کرسکتے ہیں۔ اور اگر وہ قبرستان ابھی چالو ہے یعنی مُردے دفن ہوتے رہتے ہیں تو اس قبرستان میں مسجد بنانا جائز نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
سبیل والوں کا مسجد کی بجلی استعمال کرنا؟
2693 مناظرکیا ہم مسجد یا دوسری کوئی اسلامی چیز تعمیر کرنے کے لیے غیر مسلم سے روپیہ لے سکتے ہیں؟ برائے کرم قرآن ، حدیث اور فقہ کی کتابوں سے اس کا حوالہ عنایت فرماویں۔
2599 مناظرنقشہ میں مسجد کی جگہ مخصوص کرنے سے وہ جگہ مسجد کیلئے وقف ہوتی ہے یا نہیں؟
2979 مناظر