عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 600720
مسجد کی چھت / یا ذاتی مکان کا چھت روڈ پر نکالنا
سوال ۱: گلی میں جو راستہ ہے وہ عوام استعمال کرتی ہی۔ کیا یہ جائز ہے کہ کوئی بھی فریق گھر بنا کر پھلی منزل پر ۳یا ۴فٹ روڈ کی جانب چھت نکالے اور ۳فٹ AC لگا کر اور جگہ گھیرے ؟ آمنے سامنے کے فریقوں نے ایسا کیا اور AC کا پانی روڈ کے بیچوں بیچ گرتا ہے اور آنے جانے والوں کو تکلیف ہوتی ہے ۔ روڈ یا گلی میں چھت نکالنے سے ھوا ، روشنی رک جاتی ھے ۔ سوال۲۔ مسجد کی تعمیر ہو رہی اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد کی چھت روڈ پر نکال سکتے ہیں۔ (مفتی صاحب سے ہم نے پوچھ لیا ہے یہ انتظامیہ کا کہنا ہے ۔ میں نے مفتی صاحب سے رابطہ کیا آج پانچوا دن ہے جواب نہی آیا اب تک ) حکومت کا قانون ہے 33 فیصد چھوڑنا ہے کوئی بھی عمارت تعمیر کیوں نہ ہو۔ آپ حدیث اور قرآن کے حوالے سے رہنمائی کریں۔ یہ معاملہ غفار منزل جامعہ نگر کا ہے ۔ کیا راستے کا encroachment حقوق العباد کی خلاف ورزی نہیں ہے ؟
جواب نمبر: 600720
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 127-89/M=03/1442
راستے کے بھی کچھ حقوق ہوتے ہیں ، اُن کا خیال رکھنا چاہئے، جو راستہ مملوکہ نہیں ہے بلکہ عوامی ہے اس کے بیچوں وبیچ AC کا پانی گراکر لوگوں کو تکلیف پہونچانا درست نہیں، سوال میں جس گلی کے راستے کا ذکر ہے اس کی صحیح صورت حال کیا ہے؟ اور روڈ کی جانب مکان یا مسجد کی چھت نکالنے کے سلسلے میں سرکاری ضابطہ و قانون کیا ہے اس کو معلوم کر لیا جائے اور راستے کی نوعیت سمجھ لی جائے اور مقامی مفتی صاحب کو معاینہ کراکر حکم دریافت کرلیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند