• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 600676

    عنوان:

    مسجد کا متولی کیسا ہونا چاہیے ؟ اس کی ذمے داری کیا کیا ہے ؟

    سوال:

    ایک مسجد کے متولی کی کیا صفات ہونی چاہئے اورکون کون سی ذمہ داری ضروی ہوتی ہیں نیزکون کون سی چیز میں مکمل اختیارہوتاہے ؟ عام فہم جواب عنایت فرمائیں۔ مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 600676

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:185-119/sn=3/1442

     مسجد کا ذمے دار ایسا ہونا چاہیے جو امانت دار ہونے کے ساتھ ساتھ انتظامی صلاحیت کا حامل ہو نیز باشرع ہو، فسق وفجور کی چیزوں سے بچتا ہو ، متولی کی ذمے داری ہے کہ مسجد کی آمد وصرف کا صحیح صحیح حساب رکھے ، مسجد کی ضروریات کا انتظام کرے ، اگر مسجدکے پاس اوقاف ہے تو اس کی دیکھ ریکھ نیز شریعت کے مطابق اسے کام میں لانے کی تدبیر کرے ۔

    (وینزع) وجوبا بزازیة (لو) الواقف درر فغیرہ بالأولی (غیر مأمون) أو عاجزا أو ظہر بہ فسق کشرب خمر ونحوہ فتح،....(قولہ: غیر مأمون إلخ) قال فی الإسعاف: ولا یولی إلا أمین قادر بنفسہ أو بنائبہ لأن الولایة مقیدة بشرط النظر ولیس من النظر تولیة الخائن لأنہ یخل بالمقصود، وکذا تولیة العاجز لأن المقصود لا یحصل بہ، ویستوی فیہ الذکر والأنثی وکذا الأعمی والبصیر وکذا المحدود فی قذف إذا تاب لأنہ أمین .[الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 6/ 578،ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند