• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 600630

    عنوان:

    امام مسجد کا مسجد کی چیزوں کو استعمال کرنا

    سوال:

    میں ایک مسجد میں امام ہوں. گزشتہ چند ماہ سے مجھے تنخواہ نہیں ملی اور میرے پاس اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے پیسے نہیں ہیں. اگر میں مسجد کی کوئی چیز اپنے ذاتی استعمال میں لاؤں تو جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 600630

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 134-98/M=03/1442

     گزشتہ چند ماہ سے آپ کو تنخواہ کیوں نہیں ملی؟ وجہ کیا ہے؟ متولی یا کمیٹی مسجد کے سامنے اپنے احوال رکھے یا نہیں؟ مسجد کی کونسی چیز کس طریقے پر استعمال کرنا چاہتے ہیں؟ عاریةً یا تملیکاً؟ اس بابت متولی یا کمیٹی کا بیان بھی منسلک کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند