• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 600544

    عنوان:
    24 ڈگری کا فاصلہ رکھ کر مسجد تعمیر كرنا؟

    سوال:

    سوال یہ ہے کہ 24 ڈگری دونوں طرف قبلہ رکھتے ہوئے تعمیر کرسکتے ہیں، اگر ہاں ہے تو ٹھیک ہے اگر جواب نا ہے تو کئی مساجد 24 ڈگری گنجائش پر عمل کرکے بنائے ہیں تو کیا ہم بھی 24 ڈگری کا فاصلہ رکھ کر تعمیر کرسکتے ہیں تاکہ مسجد یکدم کراس نہ ہوجائے ؟

    جواب نمبر: 600544

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 194-160/B=03/1442

     اگر خط استواء سے دائیں اور بائیں دونوں جانب ۲۴-۲۴/ ڈگری ہے اور قبلہ خط استواء پر ہے، تو درست ہے۔ بلاوجہ قبلہ سے انحراف درست نہیں؛ البتہ اگر کسی نے نماز ۴۵/ ڈگری سے کم پر رخ کرکے نماز پڑھ لی تو اس کی نماز ہو جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند