• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 60014

    عنوان: کیادوسری جماعت مسجد شریعہ کی بالائی منزل میں ہوسکتی ہے؟ جب کہ خارج مسجد کا حصہ بہت چھوٹا ہے؟

    سوال: کیادوسری جماعت مسجد شریعہ کی بالائی منزل میں ہوسکتی ہے؟ جب کہ خارج مسجد کا حصہ بہت چھوٹا ہے؟

    جواب نمبر: 60014

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 577-543/Sn=8/1436-U مسجد کی بالائی منزل بھی مسجد شرعی کا حصہ ہے، اس میں بھی جماعت ثانیہ جائز نہیں، مکروہ ہے۔ خارج مسجد حصہ ہی میں باری باری جماعت کرلی جائے۔ ==================== جواب صحیح ہے، البتہ مسجد کی جماعت ہی کا اہتمام کیا جائے، بلاضرورت مسجد کی جماعت چھوڑکر خارج مسجد حصہ میں جماعت کا معمول نہ بنایا جائے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند