• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 58857

    عنوان: کیا مسجد سرکاری زمین میں تعمیر کرنا ٹھیک ہے اور مسجد کی آڑ میں راستہ کی زمین ہڑپ کرنا ٹھیک ہے؟

    سوال: کیا مسجد سرکاری زمین میں تعمیر کرنا ٹھیک ہے اور مسجد کی آڑ میں راستہ کی زمین ہڑپ کرنا ٹھیک ہے؟

    جواب نمبر: 58857

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 813-843/L=7/1436-U (۱) سرکاری زمین میں سرکار کی اجازت سے مسجد تعمیر کرنی چاہیے، سرکاری زمین میں بغیر سرکار کی اجازت سے مسجد تعمیر کرنا صحیح نہیں، اگر کسی جگہ سرکاری زمین پر مسجد تعمیر کرلی گئی ہے تو کوشش کرکے حکومت سے اجازت لے لینی چاہیے تاکہ وہ شرعی مسجد بن جائے۔ (۲) راستہ کی زمین پر مسجد تعمیر کرنا یا مسجد کے کسی کام میں لانا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند