• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 58567

    عنوان: کیا فرماتے ھیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے کہ محلے کي مسجد جو پھلے سے بھي مسجد تھي اب تبلیغي مرکز کیلیے وقف کرنایا تبلیغي کاموں کیلیے استعمال کرنا شر یعت مقدسہ میں جائز ھے یا نہیں حالانکہ محلے والے کبھی کبھی مخالفت کا اظہار بھی کرتے ھیں۔

    سوال: کیا فرماتے ھیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے کہ محلے کي مسجد جو پھلے سے بھي مسجد تھي اب تبلیغي مرکز کیلیے وقف کرنایا تبلیغي کاموں کیلیے استعمال کرنا شر یعت مقدسہ میں جائز ھے یا نہیں حالانکہ محلے والے کبھی کبھی مخالفت کا اظہار بھی کرتے ھیں۔

    جواب نمبر: 58567

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 592-471/D=6/1436-U مسجد تو مسجد ہی کے کاموں کے لیے وقف ہے، اب اسے کسی دوسری غرض کے لیے وقف نہیں کیا جاسکتا، مسجد کے کاموں میں تذکیر وتعلیم بھی شامل ہے، پس تبلیغی جماعت کے حضرات بھی وہاں تذکیر وتعلیم کا کام انجام دے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند