عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 58279
جواب نمبر: 58279
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 266-266/Sd=6/1436-U ایک آباد مسجد کا سامان جیسے چٹائی، قالین، اسپکیر وغیرہ، دوسری مسجد میں لے جانا جائز نہیں ہے۔ فتاوی دارالعلوم میں ہے: ”ایک مسجد آباد کا سامان دوسری مسجد میں لے جانا اور استعمال کرنا درست نہیں“ (فتاوی دارالعلوم: ۳/۴۷۵) قال ابن عابدین: ولا یجوز نقلُہ ونقل مالہ إلی مسجد آخر․ وہو الفتوی، حاوي القدسي، وأکثر المشائخ علیہ، مجتبی، وہو الأوجہ (الدر المختار مع رد المحتار: ۶/۴۲۹، کتاب الوقف)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند