• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 57797

    عنوان: کیا مسجد میں داخل ہونے کے وقت سلام کرنا چاہیے یا نہیں جس طرح گھر میں داخل ہونے پر سلام کرنا چاہیے ہمارے امام صاحب کا کہنا ہے کہ مسجد میں داخل ہونے کی دعا ہی اسکا بدل ہے ، حدیث کے حوالہ سے جواب مرحمت فرمائیں ۔

    سوال: میرا سوال یہ ہے کیا مسجد میں داخل ہونے کے وقت سلام کرنا چاہیے یا نہیں جس طرح گھر میں داخل ہونے پر سلام کرنا چاہیے ہمارے امام صاحب کا کہنا ہے کہ مسجد میں داخل ہونے کی دعا ہی اسکا بدل ہے ، حدیث کے حوالہ سے جواب مرحمت فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 57797

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 334-319/H=4/1436-U (۱) اگر مسجد میں حاضر لوگ نماز، تلاوت، وعظ، ذکر وغیرہ میں مشغول نہ ہوں تو سلام کرے اگر کسی مشغول آدمی کی نماز تلاوت وغیرہ میں خلل کا اندیشہ ہو تو اس وقت سلام نہ کرے (قولہ ذاکر) فسرہ بعضہم بالواعظ لانہ یذکر اللہ تعالی ویذکر الناس بہ والظاہر أنہ اعم فیکرہ السلام علی مشتغل بذکر اللہ تعالی بأی وجہ کان (فتاوی رد المحتار: ۱/۴۱۴، مطبوعہ نعمانیہ دیوبند) ایسی کوئی حدیث ہماری نظر سے نہیں گذری۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند