• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 57529

    عنوان: آج کل یہ بات ایک عام ہوگئی ہے کہ مسجدوں سے کچھ سامان بیچنے کا بھی اعلان ہونے لگاہے، جیسے کہ کوئی مچھلی والا، کوئی سبزی والا، کسی کے یہاں دعوت ہے تو اس کا بھی اعلان مسجد سے کیا جانے لگاہے۔ اذان کے علاوہ یہ بات کہاں تک صحیح ہے؟ کیا مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے ذاتی کاموں کا بھی اعلان ہو۔ آپ مناسب جواب دیں۔

    سوال: آج کل یہ بات ایک عام ہوگئی ہے کہ مسجدوں سے کچھ سامان بیچنے کا بھی اعلان ہونے لگاہے، جیسے کہ کوئی مچھلی والا، کوئی سبزی والا، کسی کے یہاں دعوت ہے تو اس کا بھی اعلان مسجد سے کیا جانے لگاہے۔ اذان کے علاوہ یہ بات کہاں تک صحیح ہے؟ کیا مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے ذاتی کاموں کا بھی اعلان ہو۔ آپ مناسب جواب دیں۔

    جواب نمبر: 57529

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 355-352/B=4/1436-U اگر مائک مسجد کی موقوفہ آمدنی سے اوراذان ونماز کے لیے لیا گیا ہے تو اس مائک پر اذان ونماز کے علاوہ کسی اور چیز کا اعلان جائز نہیں، اور اگر مائک محلہ والوں نے اپنے پیسوں سے خریدا ہے اور اس لیے خریدا ہے کہ اس سے دوسرے اعلانات کرسکے، مسجد کے لیے کرایہ کی آمدنی حاصل کرتے رہیں گے تو محلہ والوں کی اجازت سے دوسرے اعلانات بھی کرسکتے ہیں، مگر ایسی صورت میں مائک اور ہارن اور اعلان کرنے والا سب مسجد کے باہر ہونے چاہئیں، مسجد میں یہ سب اعلانات جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند