• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 56890

    عنوان: کیا درس نظامی مدرسہ کا مہتمم اپنے لیے تنخواہ مقرر کرسکتے ہیں؟ اورا ن کی تنخواہ کتنی ہونی چاہئے؟

    سوال: کیا درس نظامی مدرسہ کا مہتمم اپنے لیے تنخواہ مقرر کرسکتے ہیں؟ اورا ن کی تنخواہ کتنی ہونی چاہئے؟

    جواب نمبر: 56890

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 175-233/L=2/1436-U مہتمم مدرسہ کے لیے بھی تنخواہ لینا جائز ہے؛ البتہ مہتمم کو چاہیے کہ وہ خود اپنی تنخواہ مقرر نہ کرے، بلکہ اگر اس مدرسے کی شوری ہو تو اس کے حوالے کردے اور شوری نہ ہو توچند سمجھ دار معتمد شخص کے حوالے کردے جو حالات اور ضرورت کے اعتبار سے تنخواہ مقرر کردیں مہتمم بذاتِ خود اپنی تنخواہ مقرر نہ کرے تاکہ تہمت کا اندیشہ نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند