عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 56383
جواب نمبر: 56383
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 138-151/L=2/1436-U مصالح مسجد میں امام اورموٴذن بھی داخل ہیں؛ اس لیے مسجد کے لیے وقف دوکانوں سے جو رقم حاصل ہو اس کو تعمیر مسجد اورامامِ مسجد کی تنخواہ میں صرف کرنے کی اجازت ہے، ویَدخُلُ فی وَقْفِ المَصَالِحِ قَیِّمٌ # اِمَامٌ خَطِیْبٌ والمُوٴَذِّنُ یُعْبَرُ اگر آپ نے اپنی وقف زمین وقف کرکے مسجد کے حوالے کردی ہے تو آپ کا اختیار ختم ہوچکا ہے، اب مسجد کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کو مسجد کی ضروریات میں استعمال کرے، اوراگر آپ نے ابھی صرف وقف کرنے کا ارادہ کیا ہے وقف نہیں کیا ہے تو آپ کو اختیار ہوگا کہ باقی زمین پر تبلیغ والوں کے لیے کمرے بنواکر انھیں کے قیام کے لیے ان کو مختص کردیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند