• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 54620

    عنوان: مسجد کے ممبر بارے میں

    سوال: ایک مسئلہ معلوم کرنا ہے کہ ہماری مسجد کا جہاں ممبر موجود ہے وہاں مسجد کی پرانی تعمیر میں وہاں صف بنا کر نماز ادا ہوتی تھی اب پوری تعمیر کے باد اب وہاں ممبر بن گیا تو اب وہ حصہ مسجد کے اندر ہے یا باہر ہے ہماری مسجد کے پرانے امام صاحب نے بتایا تھا کے یہ حصہ مسجد سے باہر مگر ہمارے اب جو امام صاحب موجود یہ کہتے ہیں کہ یہ حصہ مسجد کا حصہ ہے میں نے اور مسجد کمیٹی نے اسے مسجد کے اندر لے لیا اعتقاف والے جاکر اذان دے سکتے ہیں براہ مہربانی مجھے اس مسئلہ کے بارے میں بتایا جائے کہ اعتقاف والے حضرات اس حصہ میں جاکر اذان دے سکتے ہیں یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 54620

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1243-1243/M=10/1435-U منبر داخل مسجد حصے ہی میں بنا ہوا ہوتا ہے لیکن اگر داخل نہیں تھا اور اب جدید تعمیر کے وقت، اس کو مسجد کے حصے میں شامل کرلیا گیا تو اب اس کے مسجد کے داخلی حصے میں ہونے میں کوئی شبہ نہیں رہا، لہٰذا بہرصورت اعتکاف والے اذان کے لیے اس حصے میں جاسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند