عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 54050
جواب نمبر: 54050
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1176-1176/M=10/1435-U جب واقف (زید) نے اپنے وقف کا ناظر بکر کو متعین کردیا اور یہ صراحت کردی کہ بکر کی موت کے بعد اس کے خاندان میں سے ناظر ہوں گے تو زید کے وقف پر شرعاً اور اولاً ناظر ہونے کا استحقاق بکر کو ہے، بکر کے بعد اس کے خاندان میں سے جو زیادہ اہل اور لائق ہو اس کو متولی بنایا جائے گا، یعنی تولیت کے شرائط واوصاف جس میں زیادہ ہوں مثلاً یہ کہ وقف کا جو زیادہ امین ومحافظ ہو، دیانت داری وامانت داری اور نظم وانتظام کی اہلیت جس میں زیادہ ہو، وہ زیادہ مستحق ہوگا علی ہذا الترتیب۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند