• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 53327

    عنوان: مسجد کی اشیا مثلاً لاوڈسپیکر دوسرے اعلانات کے واسطے استعمال کیا جاسکتا ہے اکثر دیکھا جاتا ہے کی گم شدہ کا اعلان یا پولیو ڈروپ کے لیے اعلان کیے جاتے ہیں۔

    سوال: (۱) مسجد کی اشیا مثلاً لاوڈسپیکر دوسرے اعلانات کے واسطے استعمال کیا جاسکتا ہے اکثر دیکھا جاتا ہے کی گم شدہ کا اعلان یا پولیو ڈروپ کے لیے اعلان کیے جاتے ہیں۔ (۲) پانی ۔ غسل خانہ وغیرہ کا استعمال لوگوں کو کرتے ہوے دیکھاجاتا ہے

    جواب نمبر: 53327

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 762-867/H=8/1435-U (۱) گمشدہ یا پولیو ڈراپ وغیرہ کا اعلان کرنا مسجد کے لاوٴڈ اسپیکر سے جائز نہیں۔ (۲) منشأ سوال واضح نہیں جو معلوم کرنا چاہتے ہیں اس کو صاف وواضح لکھئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند