• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 51762

    عنوان: ایك وقف كے پسیے دوسرے وقف پر خرچ كرنا

    سوال: (۱) مدرسہ کا پانی قریب کے گاؤں کی مسجد میں دیا جاسکتاہے؟ جب کہ مدرسہ اور مسجد کی کمیٹی بھی الگ ہو ؟ (۲) مدرسہ کا پانی کا کنکشن محلہ میں اپنے رشتہ دار کے گھر پر دیا جاسکتاہے؟

    جواب نمبر: 51762

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 749-611/B=5/1435-U (۱) جی نہیں! مدرسہ کا وقف علیحدہ ہوتا ہے اور مسجد کا وقف الگ، ایک کی آمدنی دوسرے وقف میں خرچ کرنا جائز نہیں۔ (۲) مدرسہ کے پانی کا کنکشن محلہ والوں کو دینا یا اپنے رشتہ داروں کو دینا بھی جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند