• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 50298

    عنوان: ہمارے گاؤں کے قبرستان میں کئی جگہ اوپر نیچے ہونے کی وجہ سے تمام قبرستان میں مٹی ڈال کر ہموار کرنے کا ارادہ ہے تاکہ پورے قبرستان کی جگہ استعمال میں آجائے، کیا شریعت میں اس کی اجازت ہے؟

    سوال: ہمارے گاؤں کے قبرستان میں کئی جگہ اوپر نیچے ہونے کی وجہ سے تمام قبرستان میں مٹی ڈال کر ہموار کرنے کا ارادہ ہے تاکہ پورے قبرستان کی جگہ استعمال میں آجائے، کیا شریعت میں اس کی اجازت ہے؟

    جواب نمبر: 50298

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 216-170/D=2/1435-U قبرستان کی نشیبی جگہوں کو مٹی ڈال کر ہموار کردینا جائز ہے،اسی طرح قبروں کے گڑھوں کو مٹی سے پُر کرکے قبروں کے نشانات ظاہر کر دینا بھی جائز ہے، لیکن اس عمل میں قبروں کو پامال کرنے یا ان پر چلنے سے احتیاط برتی جائے: قال في الدر تطیین القبور لا یکرہ (۵/۲۹۷) وقال أیضًا ویکرہ الجلوس علی القبر ووطئہ وحینئذ فما یصنعہ من دفنت حول أقاربہ خلق من وطئہ تلک القبور إلی أن یصل إلی قبر قریبہ مکروہ․ (ج۳ ص۱۵۴ زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند