• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 50022

    عنوان: اگر سود والا مسجد میں جائے نماز پر پیسہ لگائے تو اس مسجد میں نماز صحیح ہے؟

    سوال: اگر سود والا مسجد میں جائے نماز پر پیسہ لگائے تو اس مسجد میں نماز صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 50022

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 355-285/B=3/1435-U مسجد کا دروازہ ہرمسلمان کے لیے کھلا ہوا ہے، سود والا بھی مسجد میں آکر نماز پڑھ سکتا ہے، البتہ اگر وہ سودی کمائی کا پیسہ مسجد میں دے تو نہیں لینا چاہیے، مسجد میں ناپاک وحرام پیسہ لگانے سے اس مسجد میں نماز مکروہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند