• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 49419

    عنوان: مسجد

    سوال: زمین کے مالک نے مسجد تو بنوادی ہے لیکن زمین وقف کرنا نہیں چاہتا اور نمازی حضرات زمین وقف کرانے اور کمیٹی بنانے پر زور دیتے ہیں تاکہ ضرورت شدیدہ کے تحت مسجد کی توسیع ہو سکے فی الحال ہر جمعہ کو نمازی واپس ہوتے ہیں تو کیا ایسی صورت میں جبکہ مالک نہ وقف کرنا چاہتا ہے اور نہ کمیٹی بننے دیتا ہے وہ مسجد شرعی مسجد کہلائے گی نیز اس مسجد میں نماز پڑھنا درست ہوگا یا نہیں. جواب جلد از جلد دیں عین کرم ہو گا

    جواب نمبر: 49419

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1877-1378/H=1/1435-U جب اُس شخص نے مسجد بنادی اور نماز باجماعت اس میں ہونے لگی تو وہ مسجد شرعی بھی ہوگئی اور وقف کے حکم میں ہوگئی، اگر وہ شخص کسی وجہ سے وقف رجسٹرڈ نہ بھی کرائے تب بھی وہ مسجد شرعی ہی ہے، اگر بانئ مسجد کوئی بیان اس کے خلاف دیتا ہو جو تفصیل سوال میں ہے تواس کی پوری بات لکھواکر خود اسی کے قلم سے بھیجیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند