• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 49223

    عنوان: قبرستان كے پیسے ادھار لے كر مسجد میں خرچ كرنا

    سوال: مسجد کی تعمیر میں قبرستان کے احاطہ تعمیر کرنے کے لیے جو پیسے وقف بورڈ کی جانب سے امداد ملے ہیں، استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟ اگر ہم اس رقم کو فی الحال استعمال کرکے جب مسجد کا چندہ جمع ہوجائے تو اسے لوٹادیں تو کیا ایسا کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 49223

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1934-509/H=1/1435-U اگر احاطہٴ قبرستان کو فی الحال ملتوی کرنے میں قبرستان کو نقصان کا اندیشہ نہ ہو اور مسجد کی تعمیر میں ضرورت سخت درپیش ہو اور وقف بورڈ سے اجازت لے لیں، قرض کے وصول ہونے پر پورا پورا اعتماد واطمینان ہو تو ذمہ دارانِ قبرستان ومسجد کے مشورہ سے ایسا کرلینے کی گنجائش ہے، فتاوی شامی میں ہے: للمتولي إقراض مال المسجد بأمر القاضي: ج۴ص ۳۴۱، مطبوعہ نعمانیہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند