• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 48428

    عنوان: صحن مسجد حدود مسجد میں شامل ہے یا نہیں

    سوال: فتوی نمبر 39007 میں بتا یا گیا کہ (جب اوپر چرھنے کی سیرھی صحن مسجد سے یعنی مسجد کے حدود کے اندر سے بنی ہوء ی ہو تو معتکف کے لء ے ایک منزل سے دوسری منزل جماعت میں شریک ہو نے کیلء ے جانے میں کوء ی حرج نہیں ان کا اعتکاف صحیح رہے گا ) اسی کے متعلق معلوم کرنا چہتا ہوں کہ صحن مسجد حدود مسجد میں شامل ہے یا نہیں براء ے کرم اسے واضح فرما دیں

    جواب نمبر: 48428

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1465-1143/B=11/1434-U جس قدر حصہ مسجد کی زمین کا نماز پڑھنے کی نیت سے بنایا گیا ہے وہ حدود مسجد کہلاتا ہے خواہ وہ اندرونی حصہ ہو یا برآمدہ کا ہو یا باہر کا صحن کا ہو وہ سب عین مسجد ہے، اس کا ادب واحترام کرنا ضروری ہے، اس میں اعتکاف بھی درست ہے البتہ بعض جگہ صحن مسجد، خارج مسجد ہوتا ہے ایسی جگہ پر حکم بدل جائے گا، صحن میں اعتکاف درست نہ ہوگا اور معتکف کو ایک منزل سے دوسری منزل میں جانا صحن کی سیڑھی سے جائز ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند