• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 48299

    عنوان: مسجد کے خطیب صاحب جمعہ کے روز عربی خطبہ سے پہلے ممبر پر چڑھ کر چند اعلانات کرتے ہیں

    سوال: مسجد کے خطیب صاحب جمعہ کے روز عربی خطبہ سے پہلے ممبر پر چڑھ کر چند اعلانات کرتے ہیں ، مثلاً جلسے کا اعلان، کسی ادارے کے لیے تعاون کی اپیل وغیرہ ، دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ کیا ممبر پر کوئی اعلان کیا جاسکتاہے؟ یا نہیں ؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 48299

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1538-1130/H=11/1434-U کبھی کبھار ضرورةً کوئی ضروری دینی اعلان کردیں تو اذانِ ثانی سے قبل کردینے کی گنجائش ہے اور ترکِ اعلان اِس موقع میں بہرحال احوط ہے، اگر اعلان سے نمازیوں کی نماز میں خلل ہو تو جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند