• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 48264

    عنوان: کیا مسجد کی جگہ میں تبلیغی جماعت کا سامان رکھنے اور کھانا پکانے کے لیے کمرہ بنایا جاسکتاہے ؟

    سوال: کیا مسجد کی جگہ میں تبلیغی جماعت کا سامان رکھنے اور کھانا پکانے کے لیے کمرہ بنایا جاسکتاہے ؟

    جواب نمبر: 48264

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1417-1077/B=11/1434-U تبلیغی جماعت، مصالحِ مسجد میں داخل نہیں، اس لیے مسجد کی جگہ میں مسجد کے پیسوں سے جماعت کا سامان رکھنے کے لیے اور کھانا پکانے کے لیے تبلیغی جماعت والوں کے واسطے کمرہ بنانا جائز نہیں، ویسے عارضی طور پر ایک دو روز قیام کے لیے اپنا سامان مسجد میں رکھنے اور مسجد سے باہر کھانا پکانے میں کوئی مضائقہ نہیں، مسافر کے لیے اجازت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند