• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 48263

    عنوان: کیا امام صاحب کو جو اپنی فیملی کے ساتھ رہتے ہیں مسجد کی جگہ یا صحن میں گھر بنا کر دیا جاسکتاہے؟

    سوال: کیا امام صاحب کو جو اپنی فیملی کے ساتھ رہتے ہیں مسجد کی جگہ یا صحن میں گھر بنا کر دیا جاسکتاہے؟

    جواب نمبر: 48263

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1540-1132/H=11/1434-U داخل مسجد حصہ میں تو بنانا جائز نہیں، البتہ خارج مسجد حصہ کہ جو مصالح مسجد مثل وضو خانہ پیشاب گھر وغیرہ جیسے امور کے لیے ہوتا ہے اس طرح کی زمین میں یا وضو خانہ غسل خانہ وغیرہ کی چھت پر بنانے میں کچھ حرج نہیں، صحن مسجد میں بھی گھر بنانے کی اجازت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند